امر جلیل

  • بغیر ٹکٹ، ویزا، پاسپورٹ کے نامعلوم سفر

    میں دعویٰ نہیں کرتا کہ ابراہیم کاکا میرا دوست ہے۔ اس سے میری اچھی دعا سلام ہے۔ ہم پڑوسی ہیں، ہم عصر ہیں، ہم عمر ہیں۔ ان کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ چاروں بچے پڑھے لکھے ہیں۔ ان کا ایک بیٹا کیلیفورنیا میں ایک مشہور کمپنی میں سافٹ وئیر انجینئر ہے۔ ایک عرصہ سے امریکہ میں مقیم ہے، [..]مزید پڑھیں

  • سفر درسفر

    جوانی اور نوجوانی کے عالم میں ہم اپنے بزرگوں اور والدین سے بہت اچھی اچھی باتیں سنتے تھے۔ ان کی تمام تر توجہ ہمیں عادات واطوار میں باکردار اور بااخلاق بنانے پر مرکوز ہوتی تھی۔ وہ چاہتے تھے کہ ہمارے رویوں سے عمر رسیدہ لوگوں کے لئے بے انتہا احترام ہمارے قول اور فعل میں دکھائی دے۔ [..]مزید پڑھیں

  • بچوں سے باتیں کرنی ہیں

    آج مجھے نوجوانوں سے باتیں کرنی ہیں۔ آپ اگرنوجوان نہیں ہیں تو پھر آپ کو فقیر کی باتیں سننے سے اجتناب کرنا چاہئے۔ میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ ابھی تک لڑکپن میں لٹکے ہوئے ہیں تو پھر تھوڑا سا انتظار کیجئے۔ جب آپ لڑکپن کی سرحدوں سے نکل کر نوجوانی کی حدود میں پیر رکھیں گے [..]مزید پڑھیں

loading...
  • سرکاری ڈرائیور کی آتم کتھا

    ادھر ادھر کی بے مقصد باتوں میں وقت ضائع کرنے کی بجائے ہم اللہ رکھا کی آتم کتھا یعنی آپ بیتی جاری رکھتے ہیں۔ کبھی کبھار ہمیں اپنا نام تک یاد نہیں رہتا۔ اس لئے آپ کو یاد دلادوں کہ اللہ رکھا ابن رب راکھا سرکاری ڈرائیور ہے۔ جیسے عام طور پر تصور کیا جاتا ہے، اللہ رکھا سرکار نہیں [..]مزید پڑھیں

  • ایک سرکاری ڈرائیور کی آٹو بائیوگرافی

    ملازمتیں لامحالہ عہدوں کے حوالے سے جانی پہچانی جاتی ہیں۔ ہم فقیروں کا واسطہ چونکہ سرکار وقت سے پڑتا رہتا ہے، اس لئے ہم بلاواسطہ اور بالواسطہ خود کو سرکاری عہدوں تک محدود رکھیں گے۔ جتنی چادر ہمیں میسر ہے، اتنے پیر پھیلائیں گے۔ بھولے سے بھی چادر سے پاؤں باہر نکالنے کی غلطی نہی� [..]مزید پڑھیں

  • ہمارا اوڑھنا بچھونا

    آج میرا موڈ شیخی بگھارنے کا ہے۔ اپنی جان جوکھوں میں ڈال کرہمارے بنیادی حقوق کی حفاظت کرنے والوں سے میں نے تصدیق کرالی ہے۔ انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ پاکستان میں ہر نوعیت اور ہر کام، ہر دھندے میں مشغول رہنے والوں کے بنیادی حقوق کی بھرپور حفاظت کی جاتی ہے۔ ان میں چور اچکوں، چوہ� [..]مزید پڑھیں

  • سانحوں میں ہم خود کفیل ہیں

    میں نے آپ سے کہا تھا کہ فلم اچھی ہو یا بری، اگر کسی وجہ سے آپ کو بے انتہا اچھی لگے، تو وہ فلم آپ لگاتار دیکھتے رہتے ہیں۔ ہر بار فلم سے حظ اٹھاتے ہیں۔ مگر کب تک؟ سال دوسال؟ پانچ سال؟ دس سال؟ کراچی کے ایک سنیما میں فلم قسمت دو برس چلتی رہی تھی۔ کچھ ایسے جنونی بھی تھے جنہوں نے ای� [..]مزید پڑھیں

  • ہاتھی پالنے کی ہمت پیدا کریں

    پچھلی کتھا کا اختتام ہم نے انتخاب عالم کے عالمی ریکارڈ پر کیا تھا۔ میرا عقیدہ ہے، میرا یقین ہے کہ کچھ بھی تمام نہیں ہوتا۔ کچھ بھی ختم نہیں ہوتا۔ ظاہری اختتام کے ساتھ غیر متوقع کہانی کی ابتدا ہو چکی ہوتی ہے۔ وقفہ وقفہ سے اس موضوع پر ہماری آپس میں بات چیت ہوتی رہے گی۔ سرِدست پچ� [..]مزید پڑھیں

  • قوم کو چکر مت دیا کریں

    یہ طےہے کہ فلم اچھی ہو یا بری، آپ تاعمر لگاتار نہیں دیکھ سکتے۔ اچھی بری فلم پابندی سے برسہا برس دیکھتے ہوئے آپ اپنا دماغی توازن کھو بیٹھتے ہیں۔ کسی وجہ سے اگر آپ دماغی توازن کھونے سے بال بال بچ جاتے ہیں تو پھر آپ یقیناً نفسیاتی امراض کا شکار ہوسکتے ہیں۔ پاکستان کے سب سے سی [..]مزید پڑھیں

  • سوال، جن کے جواب نہیں ملتے

    ایک اچھی فلم آپ کب تک اور کتنی مرتبہ دیکھ سکتے ہیں؟ کبھی کبھی ایسے بھی ہوتا ہے کہ فلم اچھی نہیں ہوتی، مگر کچھ دیکھنے والوں کے لئےفلاپ یعنی ناکام فلم میں بہت کچھ ہوتا ہے۔ وہ بار بار ناکام فلم دیکھتے ہیں اور ناکام فلم سے حظ اٹھاتے ہیں۔ ان دونوں صورتوں میں، کامیاب اور ناکام فلم � [..]مزید پڑھیں