عرفان صدیقی

  • سید عاصم منیر کا عہد!

    سردیوں کا مختصر سا دن ہو یا دہکتی گرمیوں کا طویل، سورج کو غروب ہونا ہی ہوتا ہے۔ تین سال ہوں یا توسیع یافتہ چھ برس، ایک دن وردی اتار کر آبنوسی چھڑی نئے سپہ سالار کے حوالے کرنا ہی ہوتی ہے۔ سو! جنرل قمر جاوید باجوہ، اقتدار کلی کے قصر پرشکوہ سے نکل کر، ریٹائرڈ جرنیلوں کے حجرہ بے آب و � [..]مزید پڑھیں

  • وزیر آباد وقوعہ اور ’قائم قنونیا‘

    سیاسی آلودگی جانچنے کا کوئی معتبر پیمانہ ہوتا تو پاکستان یقیناً دنیا کا سب سے آلودہ ملک قرار پاتا۔ گرد و غبار کہیں یا آندھی، دھند کہیں یا سموگ، قومی زندگی کا ہر شعبہ سیاسی آلودگی کی زد میں ہے۔ سیلاب متاثرین، غربت، مہنگائی، بیروزگاری، امن وامان، عالمی مالیاتی اداروں کی دھونس [..]مزید پڑھیں

  • قصہ ایک ’کالے قانون‘ کا!

    عالی مرتبت چیف جسٹس پاکستان عمر عطابندیال نے فیصل واوڈا مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہتاحیات نااہلی کا قانون ایک کالا قانون ہے۔ جمعرات کو اسی مقدمے کی سماعت کے دوران انہوں نے مزید فرمایا کہ ’کسی عوامی نمائندے کو تا حیات نا اہل قرار دینا اتنا آسان کام نہیں، آرٹیکل 62 ون۔ای [..]مزید پڑھیں

loading...
  • خان صاحب اور نومبر

    عمران خان کی، ایشیائی معشوقاؤں جیسی ہزار شیوہ  سیاست کی گتھیاں سلجھانے بیٹھیں تو دماغ کی نسیں چٹخنے لگتی ہیں۔ ان دنوں ان کی شعلہ بار خطابت نے نومبر میں ہونے والی ایک تقرری کے حوالے سے الاؤ بھڑکا رکھا ہے۔ گزشتہ ماہ 15اگست کو انہوں نے اپنے معروف کھردرے اسلوب سے ہٹ کر کمال متان [..]مزید پڑھیں

  • یہ خان صاحب کا دردِ سر نہیں!

    پونے چار سال تک ایک پیج کو اپنی سیاسی حکمت کاری کا اعجاز، اپنی مدبرانہ سیاست کا طرّہِ امتیاز اور خود اپنی دانش و بصیرت کیلئے سرمایہ اعزاز سمجھنے والے عمران خان کے ہنستے بستے چمن پر، عین موسم بہار میں، پت جھڑ کی ایسی رْت آئی کہ وہ ابھی تک اپنے حواس پر قابو نہیں پا سکے۔ فوج کے س [..]مزید پڑھیں

  • ہمارا انصاف اندھا نہیں!

    جب سے عمران خان کی حکومت گئی ہے، قانون و انصاف سے دلچسپی رکھنے والے پاکستانی بڑی توجہ سے صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں کہ ایوان عدل کے افق سے کس نوع کا سورج طلوع ہوتا ہے، درخشاں و تاباں یا گہنایا ہوا؟ ادھر خان صاحب کے سیاسی مخالفین کا خیال ہے کہ کردہ گناہوں کی بنا پر خان صاحب کے س [..]مزید پڑھیں

  • نا انصافی کا ازالہ ضروری ہے!

    ’مجھے اور مریم کو انصاف نہیں ملا۔ میرا اور مریم کا سیاسی قتل کیا گیا ہے۔ ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ جسٹس شوکت صدیقی اور جج ارشد ملک کےبعد اور کتنی گواہیاں درکار ہیں؟‘ موسموں کے جبرِ ناروا کا شکار، تین بار پاکستان کا وزیراعظم رہنے والا یہ شخص کچھ نہیں مانگ رہا، صرف انص� [..]مزید پڑھیں

  • آخر ادارے کیا کریں؟

    تین دن قبل سابق وزیر اعظم عمران خان نے دھمکی، تنبیہ اور سرزنش کے انداز میں کہا کہ ’اب بھی وقت ہے نیوٹرلز اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔ کیا انہیں ملک کی کوئی فکر نہیں؟ آپ جتنا کہیں نیوٹرل ہیں، تاریخ آپ کو موردِ الزام ٹھہرائے گی‘۔ اس سے قبل اپنے ایک خطاب میں عمران خان ن [..]مزید پڑھیں