انیس احمد

  • جنات کی جکڑپکڑ

    جنات کی جکڑ میں آیا قاتل بالآخر قانون کی پکڑ میں آ ہی گیا۔ اس کے جن اگر قانون سے زیادہ طاقتور ہوئے تو کسی مرحلے پر اسےچھڑوا لیں گے۔ لیکن پولیس کچہری کے چکر میں پڑنے کی بجائے وہ اسے اس کے حال پر چھوڑ کر اگرکسی سلیمانی پہاڑی کی طرف کوچ کر گئے تو ذرا مشکل ہو جائے گی۔ یہ بھی ہو سکتا ہ [..]مزید پڑھیں

  • اور تلوار نہ ٹوٹی

    جہاں تک یاد پڑتا ہے فیلڈ مارشل ایوب خاں جب سعودی عرب کے دورے پر گئے تھے تو اس وقت کے شاہوں نے ان کا استقبال بھی تلوار رقص پیش کرتے ہوئے کیا تھا۔  یہ تب کی بات ہے جب ہم ابھی اتنے اچھے مسلمان نہیں بنے تھے اورتیغوں کے سائے کی بجائے تنکے والی ٹوپیاں اوڑھ کر چٹائیوں پر نماز عشق ادا ک� [..]مزید پڑھیں

  • چڑی ماروں کی اختر شماری

    سنا ہے ان دنوں پاک صاف لوگوں کی سر زمین میں گائے بھینسوں کی ولدیت اور حسب نسب پرسیر حاصل بحثیں ہو رہی ہیں۔ کسی کو اچھا لگے یا برا۔ سوال یہ پوچھا جا رہا ہے کہ گئو ، یعنی گائے ، اگر ماتا ہے تو اس کا سانڈ سے کیا رشتہ ہوگا ! ٹی وی پر فضلاء و دانشوران گرامی کے بعد اب ہما شما بھی فیس بک پ [..]مزید پڑھیں

loading...
  • خزانے کی تلاش

    عجیب معاملہ ہے صاحب۔ ایک وزیر اعظم ہے۔ ملک کے سیاہ و سپید کا ما لک۔ دعویٰ اس کو یہ ہے کہ منتخب ہے۔ عوام نے ووٹ دیئے ہیں ۔ ووٹ دینے والوں پر احترام اس کا قانوناٌ فرض ہے۔ یقیناٌ ہوگا ۔ ایسا ہی ہوگا۔ کس کی مجال  کہ انکار کرے۔ یہ الگ بات کے ووٹ دینے والوں کی اکثریت شاید یہ نہیں جان� [..]مزید پڑھیں

  • شکورا

    مصرع تھا ہی کچھ ایسا کہ شعر دو لخت ہو جاتا تھا۔۔ آتا ہے یاد مجھ کو پکڑا ہوا کبوتر دست قضا میں ہائے جکڑا ہوا کبوتر سو پنکی مستانہ اس پر رات بھر شعر بنانے کی ناکام کوشش کے بعداب خاصے بیزار بیٹھے دودھ پتی کا انتظار کر رہے تھے جو ان کی اہلیہ ساس پین میں کھولا رہی تھیں۔ قیدی کبوتر پر � [..]مزید پڑھیں

  • حرامخوروں کی عید قرباں

    بڑی عید کی آمد آمد ہے اور بکروں کی ماؤں نے خیر سے اب الٹی گنتی شروع کر دی ہو گی۔ الٹی گنتی وہ سب حرامخور بھی کر رہے ہوں گے جنکی ملکی اور غیر ملکی تجوریاں اس دولت سے ابلی پڑتی ہیں جسے یہ ’’ فضل ربی ‘‘ قرار دیتے ہیں۔ ان میں امت کو صراط مستقیم پر ڈالنے کے دعویدار پارسا ؤں س [..]مزید پڑھیں

  • کیا بات ہے بھائی ۔ 2

    محترم بھا ئی ! آداب و تسلیمات کے بعد عرض ہے کہ ہم سب یہاں خیریت سے ہیں اور آپ کی خیریت نیک چاہتے ہیں۔ بھائی اگر آپ برا نہ مانیں تو ایک گلہ تو اس ناچیز کا آپ سے بنتا ہے۔ فدوی نے ایک خط بہت پہلے آپ کو ارسال کیا تھا لیکن تا دم تحریرجواب سے محروم ہے۔ آپ کے دفتر والوں نے شاید اس خاکسار ک [..]مزید پڑھیں

  • جمہوریت کی طوطا مینا

    جب بھی اس مملکت خداداد میں خون کی نئی ہولی کھیلی جاتی ہے، یہاں جمہوریت کے نام سے اقتدار پر قابض خرگوش دماغ حکمران وہی گھسا پٹا بیان داغ دیتے ہیں کہ ’’ یہاں کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘ گویا امن کے دشمن حکومت کی اجازت کے تابع ہیں۔ حیرت ہے ! بجائے اس � [..]مزید پڑھیں

  • خدا رحمت کند

    بتایا جا رہا ہے کہ جس قومی اعزاز کے ساتھ ایدھی صاحب کی تدفین ہوئی وہ اس سے قبل پاک فوج نے ضیاالحق کو دیا تھا۔ چلیے دیر آید درست آید۔ اٹھائیس سال بعد سہی ایک گناہ کا کفارہ ادا کر تے ہوئے اس اعزازکی توقیر بحال کر ہی دی گئی۔ اس ملک کی بیس کروڑ سے زائد آبادی میں اگر کوئی شخص اس کا واقع [..]مزید پڑھیں

  • ایک اور نوحہ

    آؤ ! اپنا اپنا نوحہ لکھ لیں کہ اس دشت بے امان میں نجانے کب موت آ لے۔ آج امجد صابری گئے۔ کل کسی اور کی باری ہو گی۔ ہماری باری ہو گی۔ بس اسے خدا کی مرضی جانئے اورشاکر و لب بستہ رہیئے۔ جن اندھیروں کی فصل بو کر ہم چاندنی کا انتظار کرتے تھے وہ فصل تیار ہے۔ ظلمت کے بڑھتے سایوں کو دیکھ کر� [..]مزید پڑھیں