بطیحا

  • جنسی درندگی کا عہد

    انسان بنیادی طور پر جنسی وجود کا حامل ہے کیونکہ وہ جنسی عمل کی پیداوار ہے ۔ جنسی قوت اُس کی وہ بنیادی قوت ہے جو جسمانی توانائی کا جوہرِ کامل ہے ۔ آئین سٹائین پر ایک دستاویزی  فلم کے سکرپٹ میں ، جو مجھے بہرِ مطالعہ دستیاب ہوا تھا ،  بیان کیا گیا تھا کہ انسانی وجود دو ہزار میگ [..]مزید پڑھیں

  • اصل مسائل کیا ہیں

    کرونا وائرس ، ٹڈی دل ، پروں کے بغیر اُڑتی مہنگائی ، آسمان سے مکالمہ کرتیں قیمتیں ،آٹا غائب  ، چینی نایاب  ، کوڑے کے ڈھیر ، شکستہ سڑکیں ، چھپڑوں میں تبدیل ہوتی ہوئی سڑکیں ،  سکولوں میں بندھے ڈھور ڈنگر ، تعلیم سے محروم ڈھائی کروڑ مسلمان بچے بچیاں ، جنسی درندوں کے ہاتھوں ز [..]مزید پڑھیں

  • دہشت گردی کی جمہوریت

    جب کسی معاشرے کا ہر شخص دہشت گرد بن جائے اور نئی نسل دہشت گردی کی گود میں پل رہی ہو تو یہ دہشت گردی نہیں ہوتی مروجہ معاشرتی رویے ہوتے ہیں ۔ یہ معاشرتی رکھ رکھاؤ ہوتا ہے ۔  ایسے میں دہشت گردی بموں کے دھماکوں اور مسلح حملوں کی مرہونِ منت نہیں رہتی بلکہ چھاپہ مار کارروائیوں میں � [..]مزید پڑھیں

loading...
  • بادشاہ ننگا ہے

    جس معاشرے میں محبّت نہیں ہوتی وہاں ہر شخص اپنی ذات کا کشکول لیے ایک رتّی مسکراہٹ اور دو بول اپنائیت کے دن بھر مانگتا پھرتا ہے مگرشام کو ناکام اور نامراد ہو کر لوٹتا ہے۔ اور اپنی اذیت کے بستر میں جا گرتا ہے جہاں نیند کے بجائے بے خوابی کے پِسّو اُسے کاٹ کاٹ کر ہلکان کر دیتے ہیں ۔ � [..]مزید پڑھیں

  • نظریہ پاکستان کا ملبہ

    1947سے پہلے کُل ہند مسلم لیگ نے جو بیانیہ ایجاد کیا اسے دو قومی نظریے کا نام دیا گیا اور یہ نظریہ مسلمانوں کے لیے ایک سنہرا اور سہانا خواب بنا کر پیش کیا گیا ۔ بنیادی طور پر یہ ایک خوبصورت خیال تھا کہ ایک مذہب کے ماننے والے ایک ایسا ملک بنائیں جو آسمان کے حتمی دینی نظریے کی عملی تع [..]مزید پڑھیں

  • جنگِ دُنیا ، جنگِ دیں ، جنگِ وطن

    ہم وہ بد قسمت انسانی گروہ ہیں جن کی زندگی میں کبھی امن آیا ہی نہیں ۔ ہمیں بتایا جاتا ہے کہ ہم اقبال کے خوابوں کی سرزمین اور قائدِ اعظم کے دوقومی نظریے کے مُلک میں رہتے ہیں ، جس میں ان دونوں بزرگوں کو خراج پیش کرتے ہوئے  کبھی کسی نے غریب عوام کا ذکر تک نہیں کیا ۔  جس ملک میں عو [..]مزید پڑھیں

  • الوداع 2019

    ایک غیر ضروری نوٹ وہ  365 دنوں کا روزنامچہ  جن کے صٖفحات میں میری زندگی کے ایک سال کا حساب درج ہے ، اب اپنے  دو آخری صفحات میں سال بھر کا تتمہ لکھ رہا ہے جو میرے اعمال کی بیلنس شیٹ ہے ۔ میں اپنے روز و شب کو جس طرح ضائع کرتا رہا ہوں اور جس طرح اپنے ناکردہ اعمال کو  کارنا� [..]مزید پڑھیں

  • کالم کلوچ

    صحافت ہمیشہ سے لڑائی کا ہتھیار رہی ہے ۔ پاکستان کی آزادی کی تحریک میں صحافت کا کردار جنگجویانہ تھا ۔ صحافت نے جہالت ، لاعلمی ، نا خواندگی اور بے خبری کے خلاف معرکوں میں جھنڈے گاڑنے میں کبھی کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھی لیکن فی زمانہ یہ ہتھیار سیاسی خانہ جنگی کے لیے مخصوص ہو کر رہ گ� [..]مزید پڑھیں

  • بے بسی کے آنسو

    قلم پر سکتہ طاری ہے کہ کیا لکھے ۔ اب میرے لکھنے کو رہ ہی کیا گیا ہے ؟ بہت بہادر ہیں وہ لوگ جو ہر  سیاسی موسم  میں  اپنے قلم پستول کی طرح چلاتے ہیں اور کُشتوں کے پُشتے لگاتے چلے جاتے ہیں ۔ معمولی معمولی  سی سیاسی مراعات پر مٹھائیاں بانٹتے اور کھاتے کھلاتے  ہیں اور اپن [..]مزید پڑھیں

  • گالی سے گولی تک

    نفرت ایک زہر ہے جس کے اظہار کے کئی ظاہری اور باطنی قرینے ہیں ۔ کسی کو دل ہی دل میں بُرا کہنا ، بھویں تان لینا ، ماتھے پر بل ڈال لینا ، آنکھوں سے شعلے برسانا ، تُو تُو میں میں کرنا ،گالی دینا اور گولی مارنا سب نفرت کے پیرائے ہیں جو اب پاکستانی معاشرت کے عمومی خدو خال بن کر رائج ہیں [..]مزید پڑھیں