بطیحا

  • مِلّت کے گُناہوں کا گوشوارہ

    خُدا اپنے دولت مند، غُنڈہ صفت اور بے انصاف بندوں پر بہت مہربان ہے۔ اُنہیں بن مانگے دیتا ہے، چھپر پھاڑ کے دیتا ہے، فالودے اور پاپڑ والوں کے بنک کھاتوں میں غیبی ذرائع سے  ڈال کر دیتا ہے۔ اُن کو شادیوں پر کروڑوں روپے اور ڈالر  لُٹانے کی توفیق دیتا ہے۔  اس پر طرہ یہ کہ ہوائی [..]مزید پڑھیں

  • فنا فی اِلانتشار

    اِسلام جو امن کا دین ہے، وہ نہ تو ہم نے  پڑھا اور نہ ہی سیکھا  اور نہ ہی اُس پر عمل پیرا ہوئے۔ تو مذہب کے باب میں ہم نے کیا سیکھا ؟  آپس کا لڑائی جھگڑا، گالی گلوچ ہاتھا پائی ، جوتم پیزار ، الزامات تراشیاں،  پگڑیاں  اُچھالنا ، کوڑے کے ڈھیروں میں گھسیٹنا،  ایک دوسرے پر [..]مزید پڑھیں

  • تاریک راہوں میں مرتے ہوئے لوگ

    مسلمان معاشرے میں  غیر اسلامی رویے ، خود تریدی کا ایک ایسا  بھیانک  عذاب ہیں جو ہماری نسلوں کو گمراہ  کر رہے ہیں۔  ہم جو صفائی کو نصف ایمان کہتے نہیں تھکتے ،  اپنے شہروں کو صاف نہیں رکھ سکتے۔ ہم جو اپنے سیاسی بیانات میں آئین کی پابندی اور آئین شکنی کا رونا روتے ہیں� [..]مزید پڑھیں

loading...
  • ٹُوٹے ہوئے خوابوں کا ملبہ

    پاکستان اس سال  اگست میں چوہتر سال کا ہو جائے گا ۔  ماشا اللہ، چشمِ بد دور۔ اللہ پاکستان کو سچے، کھرے اور وطن سے محبت کرنے والے پاکستانیوں کے لیے  جنّت نظیر بنائے اور اسے ہمیشہ دنیا کے نقشے پر قائم رکھے۔  لیکن  کون سا پاکستان؟  یہ وہ سوال ہے جو مجھ میں ہمیشہ کلبلا [..]مزید پڑھیں

  • ٹونٹی ٹونٹی ختم

    بے چارہ تہتر سالہ  پاکستان ، اپنی شکستہ  کمر کے بل  جھُک کر چلتا ہوا ، خوف کے عالم میں اُکھڑی اُکھڑی سانسیں لے رہا ہے کہ نہ جانے اب کون سی قیامت ٹوٹنے والی ہے۔ اس وقت پی ٹی آئی کی حکومت اور پی ڈی ایم کے کثیر الجماعتی  اتحاد کے  درمیان  جو ٹونٹی ٹونٹی کھیلا جارہا ہے [..]مزید پڑھیں

  • آسمانی قوتوں کی زمین سے جنگ

    قرآن و سُنت  نے بنی  نوعِ انسان کو  جو حتمی  مذہب  دیا تھا،  اُس کی بنیاد  وہ اصول  ہیں جو عالمِ انسانیت کو سماجی رشتے میں  جوڑ کر رکھنے کے لیے وضع کیے گئے تھے۔  یہ پانچ اصول : محبت، حکمت،  صداقت،  مساوات اور خُلق ہیں۔  یہ اصول در حقیقت وہ  عظیم ا [..]مزید پڑھیں

  • تاریخ کا گڑا مُردہ

    تاریخ کے قبرستان کے ایک مجاور محمود اچکزئی نے  جو1948 میں آزاد پاکستان پیدا ہوئے ، عبد الصمد اچکزئی کے بیٹے ہیں ،جو ایک ترقی پسند بزرگ دانشور تھے ۔، ان  کی یادیں میری  زندگی کے کئی برسوں پر محیط ہیں  کیونکہ وہ ایک بڑے آدمی تھے ،  لیکن ان کے بیٹے نے   لاہور کے پی ڈی � [..]مزید پڑھیں

  • خانہ جنگی کا نظام

    جی ہاں، اِسلام امن کا دین ہے لیکن ہم اس امن کے دین پر نہیں ہیں۔ ہم نے ایک اپنا متبادل دین گھڑ رکھا ہے جس میں  ہر کُفر جائز اور ہر شرک مباح ہے۔ ہر لاقانونیت روا ہے۔  ان دنوں ٹی وی چینل کی کھڑکی میں بیٹھ کر  پاکستان کے آنگن میں جھانکیں تو عجیب تماشا برپا لگتا ہے۔  میں دیکھ [..]مزید پڑھیں

  • کوویڈ۔72

    کوویڈ۔ 19 اور کوویڈ 18  کا موازنہ کرتے ہوئے  پی ڈی ایم  کا کہنا ہے کہ  کوویڈ 18،  کوویڈ19 سے زیادہ خطر ناک  ہے اور وہ کوویڈ18 کے خلاف  فیصلہ کُن  جنگ کے لیے میدان میں اُتر آئے ہیں۔  کوویڈ18  عمران کا بطور وزیرِ اعظم منتخب ہونا ہے جس  نے  دو سابقہ حکومتوں کے&nb [..]مزید پڑھیں

  • نسلی کُتّے اور بد نسل جنسی کُتّے

    ہم جس  روایتی معاشرے  میں رہتے ہیں، وہاں کُتّا ایک گالی بھی ہے اور وفاداری  کی علامت بھی۔ ہمارے اردو ادب میں  خواجہ سگ پرست کی کہانی کا کُتّا انسانوں سے زیادہ  باعزت اور محترم  مخلوق تھا،  ہے اور رہے گا۔  کُتے کو  کئی صوفیوں نے  عابد وں، زاہدوں کا  سا ا� [..]مزید پڑھیں