تبصرے تجزئیے

  • کیا کاملا ہیرس، ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دےسکیں گی؟

    گزشتہ رات صدر جوبائیڈن کی طرف سے  صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کے اعلان کے بعد نائب صدر کاملا ہیرس ایک مضبوط اور شاید  ایسی واحد قابل قبول  امید وار کے طور پر سامنے آئی ہیں جنہیں ڈیموکریٹک پارٹی میں وسیع حمایت حاصل ہورہی ہے۔   ڈیموکریٹک پارٹی حتمی فیصلہ اگلے ماہ کے و [..]مزید پڑھیں

  • چراغ سب کے بجھیں گے۔۔۔۔۔

    سپریم کورٹ کے تیرہ رکنی بینچ میں شامل آٹھ فاضل ججوں نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو دینے کا حکم جاری کیا تو جہاں تحریک مذکورہ میں مزید تحریک پیدا ہو گئی اور اس کے رہنماؤں کے زورِ بیان میں اضافہ ہو گیا، وہاں ان کے مخالفین [..]مزید پڑھیں

  • ہجوم کی حکمرانی؟

    بنوں ہو یا بنگلہ دیش، سوات ہو یاسیالکوٹ، دنیا میں ہر طرف ہجوم کی حکمرانی نظر آ رہی ہے ۔ پہلے ہجوم لیڈر کے پیچھے چلا کرتا تھا اب لیڈر ہجوم کی خوشنودی دیکھ کر چلتے ہیں۔ پہلے ویژنری لیڈر ہجوم کو ویژن اور نظریہ دیا کرتے تھے اب ہجوم لیڈر کو مجبور کرتا ہے کہ وہ ، وہ کہے اور وہ کرے جو ہج [..]مزید پڑھیں

loading...
  • ہماری خوشیاں کیوں رْوٹھ گئیں

    شہباز حکومت کو ایک بنیادی حقیقت کا احساس تک نہیں ہورہا اور وہ یہ کہ خلق خدا کی اکثریت کے خیال میں وہ فروری 2024 کے انتخابات کی بدولت ہی برسراقتدار نہیں آئی۔ عام آدمی اس کے اقتدار کے دنوں کا شمار اپریل 2022 سے کرتا ہے جب عمران حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیج دیا گیا تھا۔ [..]مزید پڑھیں

  • روایت کے پاسدار فہیم اختر

    یہ سچ ہے کہ آسان اور سلیس لفظوں میں زندگی کی لازوال سچائیوں کا ذکر ہی غزل کی خوبصورتی کو دوبالا کرتا ہے۔محض پیچیدہ بیانی سے غزل کا حسن زائل ہو جاتا ہے۔ عام فہم  لفظیات کے استعمال سے غزل کی دلکشی ابھر کر سامنے  آتی ہے۔  ان دنوں ہماری شاعری میں لب و رخسار کی باتیں کم ہوتی ہی� [..]مزید پڑھیں

  • لاہور کی برسات

    لاہور میں موسم کی پہلی بارش برسی۔ پہلی اس لیے کہ اس سے پہلے کی بارشیں صرف بارش کا ٹریلر تھیں۔ مٹی اڑا کے، ادھر کے پتے ادھر پھینک کے اور صرف کیچڑ کی ہلکی سی تہہ جما کے ترسا کے گزر جانے والی بارشوں کو ہم لاہوریے خاطر میں نہیں لاتے۔ لاہور کی بارش تو وہ بارش ہوتی ہے کہ آپ گرمی سے بےح� [..]مزید پڑھیں

  • سرور نغمی کی زندگی کا گوشوارہ اور پر سوز نغمہ

    سرور نغمی صاحب کے ساتھ میری سنگت تو نہیں تھی لیکن میں انہیں 1980کے عشرے سے جانتا تھا ۔ ان کا تعارف برادرم شفیق آصف کی معرفت ہوا اور شفیق جب تک ملتان رہے سرور نغمی باقاعدگی سے ادبی محفلوں میں شریک ہوتے رہے ۔ مجھے یاد ہے انہوں نے شفیق کے ساتھ مل کر’’ ندرت ‘‘ نامی رسالہ ب� [..]مزید پڑھیں

  • اجتماعی خود کشی کا سفر

    عمران خان نے ایک برطانوی اخبارکے ساتھ انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ ’انہیں   دہشت گردوں کے لیے مختص   چھوٹے سے  سیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا‘۔ البتہ وہ سنڈے ٹائمز کو انٹرویو دینے کی پوزیشن میں ہیں اور ان کی قید تنہائی کا یہ عالم ہے کہ اخبارات روزانہ کی بنیاد پ� [..]مزید پڑھیں

  • لندن کی آرٹ گیلریاں

    میں اُن دنوں بہاول پور کی عباسیہ ہائی سکول میں آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا جب مجھے عربی یا ڈرائنگ میں سے کسی ایک مضمون کا انتخاب کرنا تھا۔ میں نے ڈرائنگ کو اپنے لئے ایک اختیاری مضمون یعنی آپشنل سبجیکٹ کے طور پر چُنا۔  رضی صاحب اُن دِنوں ڈرائنگ کے استاد تھے۔ اُن کا کمرہ گراؤ [..]مزید پڑھیں