تبصرے تجزئیے

  • مذاکرات نتیجہ خیز کیسے؟

    سیاسی بحران کے حل کیلئے مخالف سیاسی جماعتوں کے مذاکرات انتہائی خوش آئند اور پوری قوم کے دل کی آواز ہیں لیکن فی الحال یہ مذاکرات نیم دلی کے ساتھ کئے جا رہے ہیں۔ کوئی بھی میز پر کچھ ہارنا نہیں چاہتا۔ دونوں فریق میز سے جیت کر ہی جانا چاہتے ہیں۔ اس لئے فی الحال کوئی نتیجہ نکلتا � [..]مزید پڑھیں

  • انسانی ارتقائی سفر اور ترک انقلاب

    قدرت یا فطرت کو اس سے کوئی سروکار نہیں ہے کہ کب کون سا دن مہینہ یا سال آتا ہے اور کب گزر جاتا ہے، کب کسی کی پیدائش ہوتی ہے یا موت۔ کب کوئی بڑا انقلاب آتا ہے اور کب رد انقلاب۔ اس کیلیے کسی بڑی سے بڑی ہستی کی پیدائش بھی ایسے ہی ہے جیسے کسی معمولی مخلوق کی تخلیق۔ بظاہر ہم سورج کو جس ط [..]مزید پڑھیں

loading...
  • سول نافرمانی: قانون کیا کہتا ہے؟

    مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں تحریک انصاف نے سول نافرمانی کی دھمکی دے رکھی ہے۔ سوال یہ ہے کہ سول نافرمانی کی یہ تحریک کیا واقعی ’سول‘ ہو گی یا یہ ایک ایسی ’فوجداری‘ واردات میں ڈھل جائے گی جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے اچھی خاصی قابل دست اندازی پولیس بھی ہو گی؟ تحریک ان� [..]مزید پڑھیں

  • لاحول ولا قوۃ

    غالباً 1996 کی بات ہے۔ میں لاہور میں ایڈجسٹ ہونےکیلئے ہاتھ پاؤں مار رہا تھا۔ عید قریب آئی تو سوچا کچھ دنوں کیلئےملتان چلا جاتا ہوں لیکن ایک مشکل آن پڑی۔ ہر جگہ مسافروں کا رش تھا اور کوئی بس یا ٹرین ایسی نہیں تھی جس میں سیٹ مل سکے۔ تین دن بعد عید تھی اور ہر کوئی اپنے آبائی گھر [..]مزید پڑھیں

  • امریکہ کے پیدائشی مسلمان شہریوں کی بھی ممکنہ کمبختی
    • 01/03/2025 2:54 PM

    ٹرمپ اور اس کی جماعت کو نہایت چاؤ اور ضد کے ساتھ نومبر 2024 میں ہوئے انتخابات کے ذریعے اقتدار میں واپس لانے والے محض تارکین وطن کے دشمن ہی نہیں، مسلمان بھی ان کی نگاہ میں امریکی سرزمین پر ناقابل برداشت ہیں۔ اسی باعث وہ امید باندھے ہوئے ہیں کہ 20جنوری کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھات� [..]مزید پڑھیں

  • کرم میں امن معاہدہ، ایک جائزہ

    کرم میں امن معاہدہ ہو گیا ہے۔ سینکڑوں لوگوں کی جانیں چلی گئی ہیں۔ درجنوں بچے دوائیاں نہ ملنے کی وجہ سے جان سے چلے گئے ہیں۔ کئی ہفتوں سے بند راستے کھولے جا ئیں گے۔ بند راستوں کی وجہ سے بیمار لوگ اسپتال نہیں جا سکے۔ کھانے کی قلت ہو گئی ، ادویات ختم ہو گئیں۔ لیکن جرگہ امن معاہدہ ت� [..]مزید پڑھیں

  • میری کہانی (23)

    بریڈ فورڈ کے ایک مشاعرے میں جو یار جانی مرحوم و مغفور حضرت شاہ نے کروایا تھا، احمد ندیم قاسمی کی صدارت تھی اور باقی شعرا کے علاوہ میں امجد اسلام امجد اور خالد احمد بھی شاملِ مشاعرہ تھے۔ مظفر وارثی اپنی خوبصورت شاعری اور خوبصورت ترنم کےساتھ شامل مشاعرہ تھے۔ اختتام پر مداحین ش� [..]مزید پڑھیں

  • مذاکرات میں ایک اور التوا

    حکومتی پارٹیوں اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ایک نئے التوا کے ساتھ ختم ہوگیا۔ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کی۔ خبروں کے مطابق فریقین نے خوشگوار ماحول میں بات چیت کی اور دسیع تر قومی مفاد کو پیش  نظر رک [..]مزید پڑھیں

  • الحمد اللہ، اگلا سال بھی ضائع ہو گا

    سچی بات ہے نہ تو مجھے سالگرہ کی خوشی ہوتی ہے اور نہ نئے سال کی۔ زندگی کا ایک برس کم ہونے پر بھلا آتش بازی کرنے کی کیا تُک ہے؟ اگر تو گھڑی کی سوئیاں یوں اُلٹی گھومتیں کہ انسان قبر سے بوڑھا برآمد ہوتا اور ہر گزرتے سال کے ساتھ وہ جوانی کی طرف لوٹتا تو اُس صورت میں نئے سال کا جشن منانے [..]مزید پڑھیں