ایڈیٹرکا انتخاب

  • امریکی ’شکست‘ کی تین وجوہات

    ایک ڈوبتی شام کو آخری جہاز بھی رخصت ہوا تو یاروں نے عزت اور ذلت کا ترازو ہاتھ میں تھام کر فتح اور شکست کا وہی راگ چھیڑ دیا جو افغانستان کے لیے کئی دہائیوں سے ان کو یاد واحد نغمہ ہے۔ ان یاروں کا خیال ہے کہ افغانستان اور امریکا کے مابین غالباً کرکٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا تھا جس میں ا� [..]مزید پڑھیں

  • قومی ترانے کی زبان

    ایمانداری کی بات یہی ہے کہ قومی ترانے کی پہلی لائن سے لے کر آخری لفظ تک شاعری ، موسیقی ، قومی امنگوں اور وطن کی اجتماعی آواز میں ہم میں سے ہر ایک کی انفرادی شمولیت ایک ایسا مجموعہ ہے جس کا رُوپ اپنی مثال آپ ہے۔ عبدالکریم چھاگلا کی بنائی ہوئی اس کی شاندار اور ُروح پروردُھن کو [..]مزید پڑھیں

  • کیا طالبان تبدیل ہو گئے ہیں؟

    ’طالبان بدل گئے ہیں۔طالبان کی نئی نسل پہلی سے مختلف ہے‘۔ طالبان کے حامی یہ بات کہتے اور لکھتے،  سنائی اور دکھائی دیتے ہیں۔ ان جملوں میں یہ بات مضمر ہے کہ طالبان کی پہلی نسل نے جو کچھ کیا، وہ سب درست نہیں تھا۔ طالبان کی پہلی نسل نے ایسا کیا کیا تھا؟ نئی نسل پہلی سے مختلف [..]مزید پڑھیں

loading...
  • داغ داغ اجالا اور آزادی موہوم

    وقت کا ظلم اس بے نیازی سے دلوں پر پاﺅں دھرتا آگے بڑھتا ہے کہ دھوپ ڈھلنے کی خبر نہیں ہوتی۔ فرد آخر سرراہ کھڑے پیڑ پر ایک پتہ ہی تو ہے، ایک طرف شاہراہ پر دھول اڑاتا پرشور ہجوم اور دوسری طرف فنا کی گہری ندی کا سکوت۔ برگ سبز کو زرد پتے میں بدلتے دیر ہی کتنی لگتی ہے۔  مگر یہ کہ شاہر [..]مزید پڑھیں

  • کنوت ہامسن کے ناول وکٹوریہ کا اردو ترجمہ

    اردو زبان  میں مغربی ادب پاروں کے تراجم کا سلسلہ کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن انگریزی کے سوا دیگر زبانوں کے تراجم زیادہ تر انگریزی  زبان میں کئے گئے ترجموں کی مدد سے کئے جاتے رہے ہیں۔ تاہم  متعدد مغربی ممالک میں پاکستانی تارکین کے آباد ہونے کی وجہ سے اب یہ رجحان تبدیل ہونے ک [..]مزید پڑھیں

  • زمانہ عدالت نہیں ہے

    یہ عنوان بیسویں صدی میں اردو کے ایک بڑے شاعر مبارک احمد کی 1961 میں لکھی نظم سے ماخوذ ہے۔ مبارک احمد کا کچھ ذکر رہے گا مگر اس سے پہلے صاف کہنا ہے کہ پچھلے کچھ دن بے کراں ذہنی انتشار، پژمردگی اور اعصابی دباؤ  میں گزرے۔  ملکی سیاست بدستور دگرگوں ہے اور میری نسل کے عرصہ حیات میں [..]مزید پڑھیں

  • طالبان کے پاکستانی پرستار

    طالبان کی حالیہ کامیابیوں پر پاکستان میں جو لوگ خوش ہیں اور پُرجوش بھی، وہ تین طرح کے ہیں۔ تینوں نے طالبان کو اپنی اپنی نظر سے دیکھا اور حسبِ منشا، ایک قالب میں ڈھالا ہے۔  اُن میں سے کوئی ایک قالب ایسا نہیں ہے جو طالبان کی قامت کے لیے موزوں ہو۔ ان کی ساخت اور ترکیب اس سے بالک� [..]مزید پڑھیں

  • معراج محمد خاں کی کچھ باتیں اور یادیں

    عمران خان  کہنے لگے حسن نثار نے جلسہ کے پوسٹر کے لئے بڑا زبردست نعرہ تجویز کیا ہے۔ انہوں نے  جیب سے ایک پرچی نکال کر معراج محمد خاں کی جانب بڑھا دی جس پر لکھا تھا ’احتساب ورنہ انتقام‘۔  تحریک انصاف کے مرکزی دفتر سکاچ کارنر مال روڈ لاہور میں معراج محمد خاں کے ساتھ ب� [..]مزید پڑھیں

  • اسلام آباد ویڈیو سکینڈل اور ہماری اقدار

    اسلام آباد ویڈیو سکینڈل سامنے آنے کے بعد یہ ثابت ہوگیا ہے کہ وضع قطع لباس، رہائش کا انداز، کاروبار وغیرہ جیسے پیمانے لوگوں کی اصلیت ناپنے کے لیے استعمال نہیں ہونے چاہییں۔ جس گروہ نے جواں سال جوڑے کی بیچارگی کو فلم بند کیا، ان کو بدترین صورت حال میں مبتلا کیا اور پھر انتہائی د� [..]مزید پڑھیں