ایڈیٹرکا انتخاب

  • طالبان کی کابینہ: پرانے کھلاڑیوں کی واپسی

    بالآخر 7 ستمبر کو طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں ایک پریس کانفرنس میں طالبان کی موعودہ عبوری حکومت کا اعلان کر دیا۔ یہ کابینہ تنہا پرواز کا اعلان ہے۔ اس میں افغان قوم کی اس ہمہ جہت شمولیت کے لئے کوئی جگہ نہیں جسے خود طالبان نے گزشتہ دو برس کے دوران مسلسل بیان کیا او [..]مزید پڑھیں

  • صحافی درباری نہیں ہوتا

    ملک میں ففتھ جنریشن وار یا ہائبرڈ وار فئیر کے ذریعے قومی سلامتی اور ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کی سازشوں کا چرچا ہے۔ اس   دعوے کی تصدیق کے لئے گاہے بگاہے بھارتی میڈیا میں پاکستان کے بارے میں جھوٹی سچی خبروں کا حوالہ دیا جاتا ہے ۔  کسی بھی دشمن ملک کی طرف سے پروپیگنڈا یا [..]مزید پڑھیں

  • خوشبو کی زبان

    کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے۔ پچھلے پونے دو برس سے اس مرض سے لکا چھپی جاری تھی۔کئی ماہ گھر میں بند رہی، آنا جانا ملنا ملانا سب موقوف۔ ہاتھ سینٹائز کرتے کرتے کھال اتار لی، قوت مدافعت بڑھانے کے نام پر دنیا بھر کی نباتات، معدنیات، ادویات چکھ لیں، سماجی فاصلہ اختیار کرتے کرتے بہت سے [..]مزید پڑھیں

loading...
  • امریکی ’شکست‘ کی تین وجوہات

    ایک ڈوبتی شام کو آخری جہاز بھی رخصت ہوا تو یاروں نے عزت اور ذلت کا ترازو ہاتھ میں تھام کر فتح اور شکست کا وہی راگ چھیڑ دیا جو افغانستان کے لیے کئی دہائیوں سے ان کو یاد واحد نغمہ ہے۔ ان یاروں کا خیال ہے کہ افغانستان اور امریکا کے مابین غالباً کرکٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا تھا جس میں ا� [..]مزید پڑھیں

  • قومی ترانے کی زبان

    ایمانداری کی بات یہی ہے کہ قومی ترانے کی پہلی لائن سے لے کر آخری لفظ تک شاعری ، موسیقی ، قومی امنگوں اور وطن کی اجتماعی آواز میں ہم میں سے ہر ایک کی انفرادی شمولیت ایک ایسا مجموعہ ہے جس کا رُوپ اپنی مثال آپ ہے۔ عبدالکریم چھاگلا کی بنائی ہوئی اس کی شاندار اور ُروح پروردُھن کو [..]مزید پڑھیں

  • کیا طالبان تبدیل ہو گئے ہیں؟

    ’طالبان بدل گئے ہیں۔طالبان کی نئی نسل پہلی سے مختلف ہے‘۔ طالبان کے حامی یہ بات کہتے اور لکھتے،  سنائی اور دکھائی دیتے ہیں۔ ان جملوں میں یہ بات مضمر ہے کہ طالبان کی پہلی نسل نے جو کچھ کیا، وہ سب درست نہیں تھا۔ طالبان کی پہلی نسل نے ایسا کیا کیا تھا؟ نئی نسل پہلی سے مختلف [..]مزید پڑھیں

  • داغ داغ اجالا اور آزادی موہوم

    وقت کا ظلم اس بے نیازی سے دلوں پر پاﺅں دھرتا آگے بڑھتا ہے کہ دھوپ ڈھلنے کی خبر نہیں ہوتی۔ فرد آخر سرراہ کھڑے پیڑ پر ایک پتہ ہی تو ہے، ایک طرف شاہراہ پر دھول اڑاتا پرشور ہجوم اور دوسری طرف فنا کی گہری ندی کا سکوت۔ برگ سبز کو زرد پتے میں بدلتے دیر ہی کتنی لگتی ہے۔  مگر یہ کہ شاہر [..]مزید پڑھیں

  • کنوت ہامسن کے ناول وکٹوریہ کا اردو ترجمہ

    اردو زبان  میں مغربی ادب پاروں کے تراجم کا سلسلہ کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن انگریزی کے سوا دیگر زبانوں کے تراجم زیادہ تر انگریزی  زبان میں کئے گئے ترجموں کی مدد سے کئے جاتے رہے ہیں۔ تاہم  متعدد مغربی ممالک میں پاکستانی تارکین کے آباد ہونے کی وجہ سے اب یہ رجحان تبدیل ہونے ک [..]مزید پڑھیں

  • زمانہ عدالت نہیں ہے

    یہ عنوان بیسویں صدی میں اردو کے ایک بڑے شاعر مبارک احمد کی 1961 میں لکھی نظم سے ماخوذ ہے۔ مبارک احمد کا کچھ ذکر رہے گا مگر اس سے پہلے صاف کہنا ہے کہ پچھلے کچھ دن بے کراں ذہنی انتشار، پژمردگی اور اعصابی دباؤ  میں گزرے۔  ملکی سیاست بدستور دگرگوں ہے اور میری نسل کے عرصہ حیات میں [..]مزید پڑھیں