اداریہ

  • انتہا پسندی کا خاتمہ اور فوج کا کردار
    • 05/19/2017 6:00 PM
    • 2811

    پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے انتہا پسندی کو ملک کا اہم ترین مسئلہ قرار دیا ہے۔ کل اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج دہشت گردوں اور دہشت گردی سے لڑ سکتی ہے اور پاک فوج نے اس میں شاندار کامیابی بھی حاصل کی ہے لیکن انتہا پسندی کا مقابلہ کر� [..]مزید پڑھیں

  • مشعال خان کی روح بے چین رہے گی!
    • 05/17/2017 10:07 PM
    • 4905

    گزشتہ ماہ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں ایک طالبعلم مشعال خان کو تشدد کرکے قتل کرنے کے معاملہ میں جو معلومات سامنے آئی ہیں، وہ یہ واضح کرتی ہیں کہ توہین مذہب کے معاملہ میں جھوٹا الزام لگانے کے بعد خواہ ملک کا وزیراعظم اور چیف جسٹس انصاف فراہم کرنے کا وعدہ اور کوشش کریں لی [..]مزید پڑھیں

  • پاک چین اقتصادی راہداری میں رازداری اور شبہات
    • 05/16/2017 9:52 PM
    • 2176

    بیجنگ میں منعقد ہونے والا ون روڈ ون بیلٹ فورم کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر ہوا ہے۔ اگرچہ اس موقع پر کی جانے والی تقریروں اور مباحث کی حیثیت رسمی تھی کیونکہ 2013 سے شروع کئے گئے اس نظریہ پر چین کی طرف سے متعدد ملکوں میں کام کا آغاز کیا گیا ہے اور اس کے بارے میں معلومات بھی فراہم کی گ� [..]مزید پڑھیں

loading...
  • معاشی تعاون و ترقی کےلئے اشتعال انگیزی ترک کی جائے
    • 05/14/2017 3:54 PM
    • 2019

    چین کے دارالحکومت بیجنگ میں آج سے ’’ون بیلٹ ون روڈ فورم‘‘ کا دو روزہ اجلاس شروع ہوا ہے۔ اجلاس میں شرکت کےلئے 130 ملکوں کے نمائندے چین کی دعوت پر بیجنگ آئے ہیں جبکہ 29 ملکوں کے سربراہان مملکت و حکومت اس موقع پر شریک ہیں۔ بحری اور بری مواصلات پر مبنی یہ منصوبہ پایہ تکمی [..]مزید پڑھیں

  • پارلیمنٹ کا وقار کیسے بحال ہو
    • 05/12/2017 10:19 PM
    • 2565

    پاکستان کے منجھے ہوئے سیاستدان اور دانشور چوہدری اعتزاز احسن نے ڈان لیکس کے سوال پر آج سینیٹ میں ایسی باتیں کی ہیں جو پاکستان کی گروہی سیاست کی نمائندگی کرتی ہیں۔ انہوں نے ایک طرف فوج پر الزام لگایا کہ اس نے سول حکومت کے سامنے سر جھکا دیا تو دوسری طرف حکومت پر طنز کیا کہ وہ یہ تس [..]مزید پڑھیں

  • فوج کے ساتھ مفاہمت کےلئے حکومت کی اہم پیشرفت
    • 05/11/2017 11:15 PM
    • 2141

    بی بی سی نے اطلاع دی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپریل کے آخر میں بھارتی صنعتکار سجن جندال اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ملاقات کے بارے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اعتماد میں لیا ہے اور انہیں بتایا ہے کہ یہ ملاقات بیک چینل ڈپلومیسی کا حصہ تھی۔ یہ خبر ڈان لیکس کے معاملہ پر حک� [..]مزید پڑھیں

  • ڈان لیکس: فوج دستبردار ، سیاستدان مستعد
    • 05/10/2017 12:10 AM
    • 2073

    ڈان لیکس کے سوال پر فوج کی بظاہر پسپائی اور حکومت کی اخلاقی اور سیاسی فتح پر اس کے مخالفین خوش نہیں ہیں۔ ایک روز پہلے تک اس معاملہ پر فوج اور حکومت کے درمیان اختلاف کی خبریں سامنے آ رہی تھیں اور اپوزیشن جس میں پاکستان تحریک انصاف پیش پیش تھی، اس معاملہ پر بڑا سیاسی تماشہ لگانے ک� [..]مزید پڑھیں

  • ’’عمران خان بدعنوان ، نواز شریف دہشتگرد‘‘
    • 05/09/2017 10:15 PM
    • 1833

    حکومت اور پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کو اپنے سیاسی معاملات طے کرنے کا اکھاڑہ بنایا ہوا ہے۔ سپریم کورٹ پاناما کیس کے علاوہ اب عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کےلئے درخواستوں پر بھی غور کر رہی ہے۔ یہ مقدمہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے دائر کیا ہے اور اس میں عمرا� [..]مزید پڑھیں

  • سرحدوں پر کشیدگی: فوج کو جواب دینا ہوگا
    • 05/08/2017 10:18 PM
    • 2509

    پاک فوج کو یہ طے کرنا ہوگا کہ وہ کتنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بیک وقت تصادم اور جنگ کی صورتحال پیدا کر سکتی ہے۔ اسے یہ بھی فیصلہ کرنا ہوگا کہ اس کے ترجمان جب میڈیا سے گفتگو یا مواصلت کرتے ہیں تو انہیں کون سی معلومات کس طرح فراہم کرنی چاہئیں۔ اس وقت پاکستان بیک وقت تین ہمسایہ ملکوں ک� [..]مزید پڑھیں

  • پاناما کیس، وزیراعظم اور وکیلوں میں انتشار
    • 05/06/2017 9:22 PM
    • 2031

    پاکستان میں وکلا تنظیموں میں وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ کے سوال پر شدید اختلافات سامنے آئے ہیں۔ جمعہ کو پاکستان بار کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقد ہونے والے کنونشن میں فی الوقت وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنے یا احتجاج کا اہتمام کرنے کو ملک میں جمہوریت کےلئے خطرہ قرا� [..]مزید پڑھیں