اداریہ

  • یہی دہشت گردی ہے
    • 10/03/2012 9:38 AM
    • 3434

    ایک وفاقی وزیر کے بعد اب دفاع پاکستان کونسل نے امریکی فلمساز کو قتل کرنے کے لئے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام اور حب رسول کے نام پر غیر اسلامی، غیر اخلاقی اور غیر قانونی اعلانات سے کسی مسلمان کو کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا۔ مگر اسلام اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں ضرور داغدار ہ� [..]مزید پڑھیں

  • زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت
    • 10/03/2012 9:30 AM
    • 5730

    سردار اختر مینگل کی 5 سالہ جلاوطنی سے واپسی کے بعد بلوچستان کا مسئلہ ایک بار پھر سلگتے ہوئے مسئلے کی شکل میں سامنے آیا ہے۔ انہوں نے لاپتہ افراد کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان کو امید کی آخری کرن قرار دیا ہے۔ اسلام آباد میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ [..]مزید پڑھیں

  • ایک افسوسناک قتل
    • 10/01/2012 10:53 AM
    • 2591

    جمعہ کے روز راولپنڈی میں ایک برطانوی شہری کو قتل کردیاگیا۔ 55 سالہ ملک محمد اقبال ان لوگوں کے خلاف گواہی دینے کے لئے پاکستان گئے تھے جنہوں نے گزشتہ برس انہیں اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب اغواء کرلیا تھا وہ پاکستان کو انتہائی خطرناک ملک سمجھنے کے باوجود پاکستانی حکام کی اپیل پر [..]مزید پڑھیں

loading...
  • یہی ایک راستہ ہے
    • 09/30/2012 1:09 PM
    • 2926

    سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ایک بار پھر یاد دلایا ہے کہ آزاد عدلیہ ملک میں جمہوریت کے فروغ اور عوامی حاکمیت کے لئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ کراچی میں وکلاء کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا عدالتیں آئین اور قانون کی پابند ہیں۔ اس سے ایک انچ بھی ادھر [..]مزید پڑھیں

  • ابھی بھی موقع ہے
    • 09/29/2012 12:41 PM
    • 4100

    سپریم کورٹ میں بلوچ قوم پرست رہنما سردار اختر مینگل نے پیش ہوکر بلوچستان کے مسئلہ کو ایک نئی جہت عطا کی ہے اور ملک کے حکمرانوں پر یہ واجب کردیا ہے کہ وہ ٹھوس اور واضح حکمت عملی کا اعلان کریں۔ ان اقدامات کے نتائج لوگوں کو دکھائی دینے لگیں۔ اب اس بحران کا اس کے علاوہ کوئی حل [..]مزید پڑھیں

  • انتخابات کی نوید
    • 09/28/2012 1:46 PM
    • 2312

    وفاقی وزیر اطلاعات قمر زماں کائرہ نے کہا ہے کہ ملک میں نگران حکومت آئندہ 18 مارچ سے قائم کی جائے گی۔  کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے کے مصداق حکومت کے ایک سینئر اور ذمہ دار وزیر نے ملک میں انتخابات کے حوالے سے حتمی تاریخ کی بات کی ہے۔ دگرگوں سیاسی حالات کے باوجود پیپلزپارٹی کی حکومت 5 � [..]مزید پڑھیں

  • امید کی آخری کرن
    • 09/27/2012 2:08 PM
    • 5126

    بلوچستان میں سیاسی بے چینی کا معاملہ ایک بار پھر پاکستان کے قومی میڈیا پر اہم ترین موضوع بنا ہوا ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے لیڈر سردار اختر مینگل طویل مدت کے بعد لندن سے کل اسلام آباد پہنچے۔ انہوں نے پاکستان کی سپریم کورٹ کو امید کی آخری کرن قرار دیا ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ [..]مزید پڑھیں

  • ناجائز اور نقصان دہ
    • 09/26/2012 12:07 PM
    • 2238

    آج امریکہ میں ایک تازہ ترین تحقیقاتی رپورٹ شائع کی جارہی ہے جس میں پاکستان پر ڈرون حملوں کی امریکی پالیسی کو مسترد کردیاگیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان حملوں سے بے گناہ لوگ بھی نشانہ بنتے ہیں اور ہائی ویلیو ٹارگٹ کو نشانہ لگانے کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔ اس سے قبل پاکستان کی حکوم [..]مزید پڑھیں

  • ان کا کیا قصور ہے
    • 09/25/2012 2:36 PM
    • 2409

    ناروا اور ناجائز امریکی فلم ”مسلمانوں کی معصومیت“ پر دنیا بھر کے مسلمانوں کا غصہ اب کم ہوچکا ہے لیکن پاکستان میں اس سوال پر درجہ حرارت کو بدستور بڑھایا جارہا ہے۔ اس کی ایک وجہ شاید یہ بھی ہے کہ ملک میں انتخابات قریب آرہے ہیں۔ وفاقی وزراء بھی اس لئے ایسا طرز تکلم اختیار � [..]مزید پڑھیں

  • یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے
    • 09/24/2012 12:43 PM
    • 2452

    ابھی وفاقی وزیر غلام احمد بلور کے اس بیان کی حدت کم نہیں ہوئی تھی کہ وہ امریکہ میں رسول پاکؐ کے بارے میں گستاخانہ فلم بنانے والے پروڈیوسر کو قتل کرنے والے کو ایک لاکھ ڈالر انعام دیں گے کہ ایک دوسرے وزیر نے اعلان کیا ہے کہ وہ حرمت رسولؐ کے لئے امریکی پرچم جلانے اور صدر اوباما کا [..]مزید پڑھیں