خبریں

  • آئینی بینچ نے کئی درخواستیں جرمانے کے ساتھ خارج کردیں
    • 11/14/2024 1:54 PM

    سپریم کورٹ  کے 6 رکنی آئینی بینچ نے اپنی پہلی عدالتی کارروائی کے دوران سابق چیف جسٹس، انتخابات 2024 اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ دور کی قانون سازی سے متعلق درخواستیں مسترد کردیں۔ کئی درخواست گزاروں پر جرمانے بھی عائد کیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ نے ما [..]مزید پڑھیں

  • عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دے دی
    • 11/13/2024 12:51 PM

    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دے دی ہے۔ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے یہ بات میڈیا کو بتائی ہے۔ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 8 فروری کو آپ انقلاب لے کر آ [..]مزید پڑھیں

loading...
  • بھارت کے ساتھ تعلقات سنوارنے کی ضرورت ہے: نواز شریف
    • 11/13/2024 12:50 PM

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ اگر معاملات بگڑے ہیں تو اب ان کو سنوارنے کی ضرورت ہے اور یہ سنوارے جا سکتے ہیں۔ مجھے اس میں کوئی دقت نظر نہیں آتی۔ جنیوا سے لندن واپسی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہن� [..]مزید پڑھیں

  • نادرا سے 27 افراد کا ڈیٹا چوری ہؤا
    • 11/12/2024 2:26 PM

    نادرا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا ہے کہ ان کے ادارے سے 27 لاکھ افراد کا ڈیٹا چوری ہوا تھا اور متعدد افراد کو انکوائری کے بعد ملازمت سے نکالا گیا ہے۔ منگل کو قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو ایک بریفنگ کے دوران نادرا کے چی [..]مزید پڑھیں

  • اسرائیلی حملوں میں مزید 62 فلسطینی جاں بحق
    • 11/12/2024 2:24 PM

    فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج کے غزہ میں زمینی اور فضائی حملوں میں مزید 62 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جھڑپ کے دوران مزید 4 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق منگل کی علی الصبح ایک ڈرون حملے کو روکا گیا ہے جو مشرق سے ملک کے جنوب میں وادی عرب� [..]مزید پڑھیں

  • قطر کا اسرائیل اور حماس میں ثالثی کردار معطل کرنے کا فیصلہ
    • 11/10/2024 2:32 PM

    خلیجی ملک قطر کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ اور یرغمالوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں اپنے ثالثی معطل کر رہا ہے۔ قطر کا کہنا ہے کہ فریقین ’آمادگی اور سنجیدگی‘ کا مظاہرہ نہیں کررہے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کو روکنے کے لیے کیے جانے والے م� [..]مزید پڑھیں

  • کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکا، 26 افراد جاں بحق
    • 11/09/2024 1:00 PM

    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے وقت ریلوے اسٹیشن کے اندر پلیٹ فارم میں ہوا۔ دھماکے کے وقت مسافر ریلوے اسٹیشن میں جعفر ایکسپریس سے پ [..]مزید پڑھیں