خبریں

  • حماد اظہر بیس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
    • 09/07/2026 8:01 PM

    لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پیر کو ‏حماد اظہر کو چہرے پر کپڑا ڈال کر اور ہاتھوں میں ہتکھڑیاں لگا کر عدالت پیش کیا گیا [..]مزید پڑھیں

  • یوٹیوب پروگرام کے الزام میں صحافی بلال غوری گرفتار
    • 09/06/2026 5:43 PM

    نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے تصدیق کی ہے کہ صحافی بلال غوری کو پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔ بلال غوری کے خلاف پیکا ترمیمی ایکٹ کی دفعہ 20 اور 26 اے کے تحت چھ ستمبر کو مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بلال غوری نے � [..]مزید پڑھیں

loading...
  • ایرانی جزیرے خارگ پر امریکی میزائل حملہ
    • 09/05/2026 1:53 PM

    ایرانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ ملک کی مرکزی آئل پورٹ خارگ جزیرے کے قریب ’کئی دھماکوں‘ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اس کے نمائندے نے دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی، تاہم دھواں نظر نہیں آیا۔ ادھر مقامی سی این این نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ نے خارگ جزیرے [..]مزید پڑھیں

  • نیپال تبت میں سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1400 تک پہنچ گئی
    • 09/04/2026 10:31 AM

    نیپال اور تبت میں نو روز قبل آنے والے تباہ کن اچانک سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں اور لاپتہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق دونوں علاقوں میں مجموعی طور پر 1301 افراد ہلاک جبکہ 5339 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ نیپالی پولیس کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک می� [..]مزید پڑھیں

  • جنوبی کوریا آبنائے ہرمز میں فوجی دستے بھیجے گا
    • 09/04/2026 10:29 AM

    جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ ان کی حکومت ’آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی‘ کے تحفظ کے لیے فوجی سازوسامان اور اہلکار تعینات کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اور اس مشن کو رواں سال کے اختتام سے پہلے شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ روئٹرز نے جمعرات 12 ستمبر کو رپورٹ � [..]مزید پڑھیں

  • سندھ کی تقسیم کی بات بھی نہیں کی جاسکتی: مراد علی شاہ
    • 09/03/2026 7:24 PM

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے مستقبل کا فیصلہ کہیں اور بیٹھ کر نہیں کیا جاسکتا۔قومی اسمبلی کو خبردار کرتے ہیں کہ سندھ کی تقسیم کی بات بھی نہیں کی جاسکتی۔ سندھ اسمبلی میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق پیپلز پارٹی کی تحریک التوا پر چوتھے روز بھی بحث جاری رہی، جس � [..]مزید پڑھیں

  • نیتن یاہو کا ایرانی حکومت گرانے کیلئے کام جاری رکھنے کا اعلان
    • 09/03/2026 7:23 PM

    اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کی موجودہ حکومت گرانے کیلئے کام کر رہا ہے اور ان کی ہدایت پر تمام متعلقہ اسرائیلی ادارے ایرانی حکومت کو شکست دینے کیلئے سرگرم ہیں۔ اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی پائلٹس ایران می� [..]مزید پڑھیں