خبریں

  • سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو 34 برس قید کی سزا
    • 12/31/2024 11:51 AM

    پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعلی خالد خورشید خان کو سکیورٹی اداروں کو دھمکانے پر 34 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ خالد خورشید خان کے خلاف جولائی 2024 میں ایک احتجاج کے بعد اشتعال انگیزی اور دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ [..]مزید پڑھیں

  • جنوبی کوریا: عدالت نے صدر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے
    • 12/31/2024 11:50 AM

    جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے مواخذے کا سامنا کرنے والے صدر یون سک یول کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ یون سک یول کو رواں ماہ کے آغاز میں چند گھنٹوں کا مارشل لا لگانے پر بغاوت کے الزامات کے تحت مواخذے کا سامنا ہے۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سول کی مغربی ڈسٹرکٹ کورٹ نے منگل کو [..]مزید پڑھیں

  • فتح جنگ کے قریب بس کو حادثہ، 11 مسافر جاں بحق
    • 12/30/2024 12:37 PM

    موٹر وے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 6 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔  ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں 22 مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 3 خواتین سمیت 6 افراد کو بے نظیر بھٹو اسپتال، ایک زخ� [..]مزید پڑھیں

loading...
  • سابق امریکی صدر جمی کارٹر کا 100 برس کی عمر میں انتقال
    • 12/30/2024 12:36 PM

    ریاست جارجیا کے سابق گورنر اور امریکہ کے 39ویں صدر رہنے والے جمی کارٹر کا 100 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ جمی کارٹر نے جب 20 جنوری 1977 کو صدارت کا حلف لیا تھا تو انہوں نے امریکی قوم سے وعدہ کیا تھا کہ حکومت اپنے عوام کی طرح اچھی ہوگی۔ جمی کارٹر چار برس تک امریکہ کے صدر رہے۔ لیکن [..]مزید پڑھیں

  • جنوبی کوریا کا طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ، 177 افراد ہلاک
    • 12/29/2024 2:42 PM

    جنوبی کوریا میں ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہونے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 177 ہوگئی ہے۔ اتوار کو جنوبی کوریا کی ایک مقامی ایئر لائن جے جو ایئر کا مسافر طیارہ دار الحکومت سول سے جنوب میں 290 کلو میٹر دور موان شہر کے ایئرپورٹ پر لینڈ کر رہا تھا۔ لینڈنگ کے دوران ب� [..]مزید پڑھیں

  • صدر نے مدارس بل کی منظوری دے دی
    • 12/29/2024 2:40 PM

    کئی مہینوں کی تاخیر کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ 2024 پر دستخط کردیے جس کے بعد دینی مدارس کی رجسٹریشن کا بل قانون بن گیا۔ جمیعت علمائے اسلام  نے پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے۔ صدر پاکستان کے دستخط کے بعد قانون کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ [..]مزید پڑھیں