خبریں

  • بجلی گھر میں آتشزدگی کی وجہ سے ہیتھرو ایئرپورٹ بند
    • 03/21/2025 4:16 PM

    مغربی لندن کے الیکٹرک سب سٹیشن میں آگ لگنے کے بعد ہیتھرو ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔ جس کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں اور ہزاروں مسافر متاثر ہوئے ہیں۔ مغربی لندن کے علاقے ہیز میں الیکٹرک سب سٹیشن میں جمعرات کو پہلے دو دھماکے سُنے گئے اور پھر وہاں آگ لگ گئی جس کے � [..]مزید پڑھیں

  • کوئی نیا آپریشن نہیں ہوگا: طلال چوہدری
    • 03/20/2025 2:28 PM

    وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی نئے فوجی آپریشن کا آغاز نہیں کیا جا رہا۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں اس موضوع پر بات ہوئی ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے دو دنوں سے خیبر پختون [..]مزید پڑھیں

loading...
  • غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 85 فلسطینی جاں بحق
    • 03/20/2025 2:26 PM

    حماس کے زیر انتظام شہری دفاع کے ادارے نے کہا ہے کہ غزہ میں رات بھر اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 85 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے رواں ہفتے علاقے میں بمباری اور زمینی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے دو دنوں کے دوران فض [..]مزید پڑھیں

  • اسلام آباد میں صحافی احمد نورانی کے بھائیوں کا مبینہ اغوا
    • 03/19/2025 1:37 PM

    امریکہ میں مقیم پاکستانی صحافی احمد نورانی کے اہلخانہ نے  دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر مبینہ طور پر 'حملہ' کر کے احمد کے دو بھائیوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ احمد نورانی گزشتہ کئی برس سے امریکہ میں مقیم ہیں۔ انہوں نے بھی سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا ہے کہ ا [..]مزید پڑھیں

  • غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری،400 سے زائد فلسطینی جاں بحق
    • 03/18/2025 2:21 PM

    غزہ میں وزارتِ صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چار سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ حماس کے زیرِ انتظام وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ اب بھی متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ وزارتِ صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش ک [..]مزید پڑھیں