خبریں

  • برطانیہ میں کورونا ویکسین لگانے کا آغاز ہوگیا
    • 12/08/2020 3:03 PM
    • 3130

    برطانیہ میں آج پہلی بار کووڈ۔19 ویکسین لگائی گئی۔ اس طرح وبا کے خلاف حفاظتی ٹیکوں کے عالمی پروگرام کا آغاز ہو گیا ہے۔ پہلی خوراک آج صبح برطانیہ کے ایک ہسپتال میں دی گئی جہاں پروگرام کے ابتدائی مرحلے کو 'وی ڈے'  کا نام دیا گیا۔ ابتدائی مرحلے میں صرف انہی لوگوں کو ویکسین سی [..]مزید پڑھیں

loading...
  • لاہور کا جلسہ ہر قیمت پر ہوگا: اپوزیشن
    • 12/07/2020 7:33 PM
    • 4870

    اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنماؤں نے حکومت کی جانب سے اجازت نہ دینے کے باوجود بھی 13 دسمبر کو لاہور میں ہر قیمت پر جلسہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ پریس کانفرنس مین کہا گیا کہ اگر قیادت نے استعفوں کا فیصلہ کیا تو ایسا ہی ہوگا۔ حکومت استعفوں کی صورت ضمنی � [..]مزید پڑھیں

  • بین الافغان مذاکرات میں پیش رفت
    • 12/07/2020 7:30 PM
    • 3340

    افغانستان میں امریکہ کے قائم مقام سفیر راس ولسن نے کہا ہے کہ طالبان یہ توقع کر رہے ہیں کہ دسمبر کے وسط تک افغان حکومت ان کے مزید سات ہزار قیدی رہا کر دے گی۔ امریکی سفیر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغان حکومت اور طالبان کے دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات میں پیش رف [..]مزید پڑھیں

  • پشاور میں آکسیجن نہ ملنے سے کورونا کے سات مریض ہلاک ہوگئے
    • 12/06/2020 5:20 PM
    • 4570

    خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے تین بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے باعث کورونا وائرس سے متاثرہ سات مریض دم توڑ گئے۔ ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا۔ اسپتال کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ کو ہلاکتوں کی تفصیلات [..]مزید پڑھیں

  • غیر آئینی طاقتوں نے غریب کا گلا گھونٹ رکھا ہے: نواز شریف
    • 12/06/2020 5:16 PM
    • 3410

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی منتخب وزیراعظم کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ غیر آئینی طاقتوں نے آزادی اظہار اور غریب کا گلا گھونٹ رکھا ہے۔ لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب [..]مزید پڑھیں

  • نیب کو عالمی سطح پر بلیک لسٹ کرواؤں گا: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
    • 12/06/2020 5:13 PM
    • 3480

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے قومی احتساب بیورو پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے منظر عام پر لانے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے میں کوشش کروں گا کہ نیب صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بلیک لسٹ ہو۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک [..]مزید پڑھیں